الیکشن ترمیمی بل مشترکہ اجلاس میں بھجوانے کی تحریک منظور

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) قومی اسمبلی نے انتخابی اصلاحات کابل مشترکہ اجلاس میں بھیج دیا‘الیکشن ترمیمی بل مشترکہ اجلاس میں بھجوانے کی تحریک منظور‘عالمی عدالت انصاف بل مشترکہ اجلاس میں بھجوانے‘اینٹی ریپ بل بھی مشترکہ اجلاس میں بھجوانے کی تحریک منظورکرلی گئی، فوجداری قوانین ترمیمی بل مشترکہ اجلاس میں بھجوانے‘ نیشنل ووکیشنل اینڈٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ترمیمی بل بھجوانے کی تحریک منظور ‘قومی اسمبلی کااجلاس یکم اکتوبرصبح11بجے تک ملتوی کردیاگیا۔