سخت سزائیں‘ہاتھ کاٹنے‘سزائے موت کا دورلوٹ آئیگا‘طالبان

کابل: (لیڈرنیوز)افغان طالبان کے بانی رہنماو¿ں میں سے ایک ملا نورالدین ترابی نے کہا ہے کہ سزائے موت اور جرائم کے لیے ہاتھ کاٹنے کا دور افغانستان میں واپس آئے گا ، لیکن اس بار یہ سزائیں عوامی نہیں ہوسکتی ہیں۔کابل میں امریکی خبر رساں ایجنسی (اے پی) کو انٹرویو دیتے ہوئے ملا نورالدین ترابی نے طالبان کی ماضی کی سزاو¿ں پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے دنیا کو خبردار کیا کہ وہ افغانستان کے نئے حکمرانوں کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمارے قوانین سے متعلق کوئی نہیں بتائے گا، ہمقرآن کے مطابق اپنے قوانین بنائیں گے اور اسلام پر عمل کریں گے۔ملا نور الدین ترابی کے مطابق ، ہاتھ کاٹنا جیسی سزا سیکورٹی کے لیے ضروری ہے کیونکہ اس کا واضح اثر تھا۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ عوامی سزا پر غور کر رہی ہے لیکن اس حوالے سے باضابطہ پالیسی بنائی ہے۔


#era of capital punishment and amputation of hands for crimes will return to Afghanistan #Mullah Nooruddin Turabi