چیئرمین نیب کے نام کاانتخاب وزیراعظم کی صوابدید‘ فروغ نسیم

اسلام آباد: (لیڈرنیوز)وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چیئرمین نیب کیلئے ایک نہیں بلکہ مختلف ناموں پر غور کریں گے۔چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے مسودہ آرڈیننس تیار نہیں ہے۔آئندہ ہفتے معاملہ واضح ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے نام کا انتخاب وزیراعظم کی صوابدید پر ہے ، میں صرف وزیراعظم کو پورے معاملے پر مشورہ دے سکتا ہوں۔ وزیر اعظم اس امیدوار کا انتخاب کریں گے جسے وہ مناسب سمجھے۔ عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ اس مسئلے پر مشاورت آج مناسب نہیں ہے۔


The Prime Minister will choose the candidate he deems fit #hairman NAB #Prime Minister Imran Khan #Federal Law Minister Farogh Naseem