لاہور: (لیڈرنیوز)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں شکست خوردہ عناصر پہلے دن سے سازشیں کر رہے ہیں۔ عوامی خدمت کی سیاست کی وجہ سے ہر سازش ناکام ہو چکی ہے۔ عوام کی خدمت کھوکھلے دعووں سے نہیں ہوتی۔سابق صوبائی وزیر اور رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ چوہدری نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی اور بہاولپور میں ترقیاتی منصوبوں ، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اہم شہر بہاولپور کی ترقی بہت عزیز ہے۔ وہ جلد ہی بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔و¿فیصلے مشاورت سے کیے جاتے ہیں ،سمت درست ہوتی ہے اور نیت اچھی ہوتی ہے۔
#defeated elements in the general elections have been conspiring from day one #Usman Buzdar
















