اپوزیشن شیشے کے گھرمیں بیٹھ کرحکومت پرپتھرنہ مارے‘شیخ رشید

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اتنی نیوزی لینڈ میں فورسزنہیں ہوں گی جتنی یہاں سکیورٹی دی گئی ،نیوزی لینڈ کی ٹیم کوسکیورٹی دینا ہمارافرض تھا،پتانہیں آخری وقت نیوزی لینڈ نے کیافیصلہ کیا،ایک دن آئے گایہ سب یہاں کھیلنے آئیں گے،اپوزیشن نیوزی لینڈ ٹیم کامعاملہ ہم پرڈال رہی ہے،اپوزیشن شیشے کے گھرمیں بیٹھ کرحکومت پرپتھرنہ مارے،اپوزیشن کودعوت دیتاہوں،ای وی ایم پرحکومت کےساتھ بات چیت کرے،اپوزیشن انڈر 19 کی ٹیم ہے،پاکستان کے وزیراعظم نے ورلڈ کپ جیتا، میں اس وقت وزیرکھیل تھا، ایک ماہ سے بھارت میں منفی پرو پیگنڈا چل رہاہے،بھارت کے پاس 2 ہی خبریں ہیں،شیخ رشید اورطالبان،میرے سرحدوں کے دورے پربھارت کوکیاتکلیف ہے؟پاکستان پوری دنیا سے تعلقات بہتر رکھنا چاہتاہے،بارڈر کادورہ جنگ نہیں ،امن کیلئے کرتاہوں،پاکستان کے بارڈر محفوظ اورپرامن ہیں،دشمن پاکستان کوہائبرڈوارسے نقصان پہنچانا چاہتاہے ،پاکستان خطے میں امن کا کردار ادا کر رہا ہے،ہم نے کوئی مہاجر کیمپ نہیں بنایا ،روس میں آج ایک شخص نے8 افراد کوقتل کردیا،وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہناتھا کہ 31اکتوبرکے بعد 2 پاسپورٹ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی،چہلم شہدائے کربلاکے دوران موبائل فون سروس بندرہے گی،چہلم شہدائے کربلا پرفوج ،رینجرزتعینات ہوگی۔


#opposition is throwing the issue of New Zealand team on us #Sheikh Rasheed #Prime Minister of Pakistan Won the world cup #Pakistan's borders are safe and peaceful