بھارت جمہوری اقدار کا سب سے بڑا دشمن ہے‘ عثمان بزدار

لاہور:(لیڈرنیوز)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جمہوریت مساوی انسانی حقوق کی ضامن ہے ، کسی بھی معاشرے میں مساوات کے لیے جمہوریت ضروری ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ جمہوریت لوگوں کو اقتدار میں شراکت دار بناتی ہے ، سماجی و اقتصادی ارتقا کے لیے جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے ، پاکستان تحریک انصاف جمہوری اقدار اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ بھارت نام نہاد جمہوریت کا دعویدار ہے لیکن جمہوری اقدار کا سب سے بڑا دشمن ہے ، مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جمہوریت کو مسخ کیا ہے ، بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر طویل عرصے سے قبضہ کیا ہوا ہے۔ جمہوری حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کو جمہوری حقوق دینے کے بجائے مودی حکومت ان پر غیر انسانی مظالم ڈھارہی ہے۔ عالمی برادری کو بھارت کے غیر جمہوری اقدامات کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔


#democracy is the guarantor of equal human rights #Usman Buzdar #India is biggest enemy of democratic values