بے لگام حکومتی وزرا الیکشن کمیشن کوٹارگٹ کررہے ہیں‘ سعدرفیق

لاہور:(لیڈرنیوز)ن لیگ کے مرکزی رہنماءو رکن قومی اسمبلی خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ امیدہے انتظامیہ کنٹونمنٹ بورڈالیکشن میں غیرجانبداری دکھائے گی،ملک پراقلیت کی غیرنمائندہ حکومت 3 سال سے مسلط ہے، ای وی ایم دنیاکی کوئی بڑی اورجدیدجمہوریت استعمال نہیں کرتی، بے لگام حکومتی وزرااب الیکشن کمیشن کوٹارگٹ کررہے ہیں،پی ٹی آ ئی حکومت سازش کے تحت مسلط کی گئی،ای وی ایم کے ذریعے اگلے الیکشن کوکوئی تسلیم نہیں کرتا،الیکشن کمیشن کے اعتراضات کاجواب دینے کے بجائے آپ کہتے ہیں آگ لگادو،متنازعہ بات کریں گے توانتخابی عمل متنازعہ ہوگا،آپ الیکشن چوری کرنے کیلئے قوم سے فراڈکرناچاہتے ہیں،حکومت ای وی ایم کے ذریعے الیکشن چوری کرناچاہتی ہے۔


#Unrestrained government ministers are targeting the Election Commission #Saad Rafique #leadernews #government wants to steal elections through EVM