اسلام آباد:(لیڈر نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے الیکشن کمیشن پر شدیدتنقید کی۔سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں اعظم سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑلئے ہیں ، الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی کرتا رہا ہے۔سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن ملک میں جمہوریت کی تباہی کا سبب ہے ، ایسے اداروں کو آگ لگانی چاہیے۔الیکشن کمیشن کے حکام نے وفاقی وزیر ریلوے کے الزامات پر کمیٹی کے اجلاس سے واک آو¿ٹ کیا۔بابر اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے خط میں کہا تھا کہ اسے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراض ہے ، لیکن یہ نہیں بتایا کہ رازداری کی خلاف ورزی کیسے ہوگی۔وزیر اعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ زیادہ محفوظ ہے ، اس کی تصدیق کی جائے گی اور آڈٹ بھی کیا جائے گا۔
#Azam Khan Swati lashed out at the Election Commission #leadernews #Election Commission has always been rigging #Election Commission is a cause of destruction of democracy in the country, such institutions should be set on fire
















