لاہور: (لیڈر نیوز)نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز اور آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔چیف سلیکٹر محمد وسیم پریس کانفرنس میں کھلاڑیوں کے ناموں کے بارے میں معلومات دے رہے ہیں۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے اور یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی حصہ لے گی۔آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی ہوم سیریز 17 ستمبر سے شروع ہوگی۔چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ پاکستان کے اسکواڈ میں 15 ممبر ہیں جن میں 3 ریزرو کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم کی ضروریات کے مطابق منتخب کیا گیا۔محمد وسیم نے کہا کہ بابر اعظم ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے کپتان ہوں گے اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔وسیم نے بتایا کہ ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی ،آصف علی ، اعظم خان ، حارث رو¿ف ، حسن علی ، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ ،عماد وسیم، محمد حسنین ، محمد نواز ، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر اور صہیب مقصود بھی شامل ہیں۔محمد وسیم نے کہا کہ سرفراز احمد کو ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔آصف علی اور خوشدل شاہ کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ محمد وسیم کے مطابق 15 رکنی اسکواڈ میں 5 بیٹسمین ، 2 وکٹ کیپر ، 4 آل راو¿نڈر اور 4 فاسٹ بولر شامل ہیں۔
#ICC T20 World Cup #leadernews #Pakistan cricket team announced #Sarfraz Ahmed has been dropped

















