بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

ممبئی: (لیڈرنیوز)معروف بھارتی ٹی وی اداکار سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔بھارتی ٹی وی کے معروف چہرے اور بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا کا 40 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے کوپر ہسپتال کی انتظامیہ نے اداکار سدھارتھ کی موت کی خبر کی تصدیق کی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سدھارتھ شکلا نے سونے سے پہلے کچھ دوا لی تھی اور اس کے بعد کبھی نہیں جاگے۔ اسپتال نے بعد میں تصدیق کی کہ سدھارتھ شکلا کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ اداکار کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔ جس کے بعد ان کی میت ان کے اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی۔


#Leading Indian TV actor Siddharth Shukla has died of a heart attack #leadernews #Siddharth Shukla, a well-known face of Indian TV and winner of Bigg Boss 13, died of a heart attack at the age of 40