ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے چھ ملزمان کوشناخت کرلیا

لاہور:(لیڈر نیوز)ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے چھ ملزمان کوشناخت کرلیا ، ملزمان کی شناخت پریڈ کیمپ جیل لاہور میں ہوئی۔گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر نرس پر حملے کے معاملے ،شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہوگیا، عائشہ اکرم نے چھ ملزمان کی شناخت کی ۔ملزم کی شناختی پریڈ کیمپ جیل لاہور کے اندر جاری تھی اور باہر پولیس کی ڈنڈا پریڈ نوبت آگئی تھی۔ گرفتار افراد کے اہل خانہ نے احتجاج کیا تو پولیس نے کارروائی کی۔خاندان کے کچھ افراد احتجاج میں باہر آئے ، ایک خاتون کی حالت بگڑ گئی ، پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا اور بگڑتی صورتحال کے پیش نظر انہیں عائشہ کو واپس بھیجنے کے لیے بکتر بند گاڑی کا انتظام کرنا پڑا۔


#TikToker Ayesha Akram identified six accused #leadernews #identified in Parade Camp Jail Lahore