امریکی ڈرون حملہ‘کابل ایئرپورٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈماراگیا

کابل:(لیڈر نیوز) کابل ایئرپورٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں داعش خراسان کے خلاف امریکی آپریشن میں مارا گیا جبکہ امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو کابل ائیرپورٹ کے دروازوں سے دور رہنے کی ہدایت کی۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ننگرہار کے علاقے میں ایک حملے میں ایک مطلوب دہشت گرد مارا گیا ، داعش کے دہشت گرد کو ایک گاڑی میں نشانہ بنایا گیا ، اس کے دیگر ساتھی بھی اس حملے میں مارے گئے۔کابل ایئرپورٹ پر کنٹرول کی صورتحال واضح نہیں ہو سکی۔ ہوائی اڈے پر کنٹرول کے متضاد دعوے سامنے آئے۔ طالبان ترجمان کے مطابق کابل ایئرپورٹ کے تین اہم حصوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی افواج کے پاس ہوائی اڈے کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ باقی ہے۔پینٹاگون نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کا کابل ائیر پورٹ آپریشن پر کنٹرول ہے اور طالبان کے پاس کوئی گیٹ چارج نہیں ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کئی ممالک کابل ایئرپورٹ پر طالبان کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہتے ہیں ، طالبان چاہتے ہیں کہ ائیرپورٹ پر کام 31 اگست کے بعد معمول پر آجائے ، طالبان نے اس حوالے سے ہم سے بات کی ہے ، افغانستان کے لیے میں اتحادیوں سے مشاورت کر رہا ہوں۔ ایک سفارتی موجودگیامریکہ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ افغان عوام کی مدد جاری رکھے گا۔ محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں طالبان تک امداد نہیں پہنچنے دے گا اور افغانستان میں موجود فنڈز براہ راست امریکہ استعمال کرے گا۔وائٹ ہاو¿س نے طالبان حکومت کو فوری تسلیم کرنے سے بھی انکار کیا ہے۔ ترجمان جین ساکی کے مطابق امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔ شہریوں کو نکالنے کے لیے امریکہ اپنے سابقہ دشمن کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔


#mastermind of the attack on Kabul Airport was killed in the US operation #leadernews #attack in Nangarhar area