لاہور:(لیڈرنیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے کے تمام پارکس میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق پابندی کے تحت یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز پارکوں میں آ کر کسی بھی قسم کی ویڈیو نہیں بنا سکیں گے جبکہ صرف قومی میڈیا کو ہی ویڈیو بنانے کی اجازت ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بنانے کی اجازت پیشگی اسکرپٹ جمع کرانے پر مشروط ہوگی ، جبکہ پارکوں میں تعینات سیکورٹی اہلکار ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کی نگرانی کریں گے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے تمام بڑے پارکوں میں خاندان کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سکولوں اور کالجوں کی یونیفارم والے طلباء کو پارکوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔تاہم پابندی کی حتمی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دیں گے۔
#Punjab government has decided to ban the entry of tiktokers in all parks #leadernews #only the national media will be allowed to make videos

















