جمیکا:(لیڈرنیوز) کنگسٹن میں سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلے دن کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔ روشنی کی کمی کی وجہ سے پہلے دن کا کھیل جلدی منسوخ کر دیا گیا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم گرکرسنبھل گئی۔ پہلے اوور میں اوپنر عابد علی نے ایک رن بنایا اور کیمر روچ کو وکٹ دی جس کے بعد اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ عمران بٹ بھی ایک رن بنا کر آو¿ٹ ہوگئے۔پہلی تین وکٹیں 2 رنز پر گرنے کے بعد بابر اعظم اور فواد عالم نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور نصف سنچریاں بنائیں۔ کپتان بابر اعظم 75 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جبکہ فواد عالم نے 76 اور ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک پاکستان ٹیم نے 4 وکٹوں پر 212 رنز بنائے ہیں جبکہ محمد رضوان (22) اور فہیم اشرف (23) کریز پر موجود ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمر روچ نے تین اور جڈن سیلز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
# second and final Test of the series in Kingston #Pakistan scored 212 runs for the loss of 4 wickets #leadernews #second Test match against West Indies

















