لاہور:(لیڈر نیوز) لاہور کی بینکنگ کورٹ نے ایف آئی اے کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 4 ستمبر تک توسیع کر دی ہے جبکہ احتساب عدالت نے دونوں رہنماو¿ں کے خلاف تین مختلف نیب ریفرنسز میں کارروائی 16 ستمبر تک ملتوی کردی۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے اور نیب ریفرنسز پر سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے کیس میں عبوری ضمانت ختم ہونے کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران شہباز شریف کے وکلاءنے استدعا کی کہ سینئر وکیل امجد پرویز موجود نہیں ، لہذا سماعت ملتوی کر دی جائے ، قومی اسمبلی کے اگلے سیشن کی وجہ سے کیس کی مزید تاریخ دی جائے۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 4 ستمبر تک توسیع کر دی۔دوسری جانب احتساب عدالت نے شہباز خاندان کے خلاف آشیانہ اقبال ، منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کی۔ جج کی تقرری نہ ہونے کی وجہ سے ریفرنسز پر کوئی کارروائی نہیں ہو سکی۔ عدالت نے نیب کے گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کارروائی 16 ستمبر تک ملتوی کردی۔
#FIA case #Shahbaz Sharif and Hamza Shahbaz #leadernews #Banking Court of Lahore #interim bail
















