اسلام آباد:(لیڈرنیوز)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے کہا ہے ماحور شہزاد کے کہ اولمپکس میں دیئے گئے بیان پر افسوس ہوا ہے۔ پی او اے نے نیشنل بیڈمنٹن پلیئر کے بیان پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان پر شدید تحفظات ہیں۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ امتیازی بیانات اولمپک اسپرٹ کے خلاف ہیں، پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن تفصیلی رپورٹ اس سے متعلق پیش کرے۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ رپورٹ ایک ہفتے کے اندر پیش کی جائے۔
#Pakistan Olympic Association #Mahur Shehzad #leader news #Olympics #Pakistan Olympic Association regrets the statement of Mahur Shehzad

















