حکومت بتائے تبدیلی کیلئے کیا کررہی ہے، مہوش حیات

کراچی:(لیڈرنیوز)پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے ملک میں خواتین کے جنسی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔مہوش حیات نے لکھا کہ 'ہیش ٹیگز اور نعروں کا وقت ختم ہوچکا، ہم یہ جاننے کا مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت نظام کو تبدیل کرنے کے لیے کیا کرنے جارہی ہے'۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ معاشرے میں جنسی و صنفی تشدد اور امتیازی سلوک کی دیگر اقسام کو معاشرے کو تبدیل کے بغیر ختم نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے مزید لکھا کہ ' وقت آگیا ہے کہ اب خواتین اپنا بیانیہ پیش کریں، خاموشی میں ہمیں نشانہ نہیں بنایا جائے گا، اپنی زندگیوں سے متعلق ہمکسی کی وضاحت قبول نہیں کریں گے لیکن صرف اپنی کریں گے'۔مہوش حیات نے مزید کہا کہ 'یہ پیغام ارسال کرنے میں ایک اہم کردارمردوں کا بھی ہے کہ اپنی ساتھیوں کو حقیقی مردنقصان نہیں پہنچاتے یا ان کے ساتھ بدسلوکی نہیں کرتے'۔انہوں نے نشاندہی کی کہ صنفی تشدد سے متعلق ملک میں قوانین موجود ہیں، ان قوانین کے نفاذ کو ایسے طریقے سے زیادہ سخت بنانے کی ضرورت ہے کہ وہ متاثرہ افراد کے لیے کم تکلیف دہ ہوں۔فلم ایکٹریس نے کہا کہ ہر فرد کو تشدد اور زیادتیوں سے پاک محفوظ اور آزاد زندگی گزارنے کا بنیادی حق حاصل ہے۔مہوش حیات نے مزید کہا کہ خوف میں زندگی کسی کو بھی نہیں گزارنی چاہیے، قابلِ قبول نہیں ہے یہ اور نظر انداز بھی اسے نہیں کیا جاسکتا۔معروف اداکارہ نے مزید لکھا کہ کارروائی کرنے کی ضرورت ہے، اس سے قبل کہ کوئی اور متاثرہ فرد ایک ہیش ٹیگ بن جائے۔


#mehwish hayat #leader news #Pakistani actress #gender-based violence