اسلام آباد:(لیڈرنیوز)صدر عارف علوی نے کراچی میں کشتی کی اپنی پرانی تصویر پر سوشل میڈیا پر آنے والے تبصروں کے جواب میں کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ اپنی کشتی کے ساتھ تیار ہوں گے۔صدر عارف علوی کی کراچی میں بارشوں کے دوران کشتی رانی کی ایک پرانی تصویر صارفین کے تبصروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔صدر عارف علوی نے بھی اس پر اپنا رد عمل ظاہر کیا اور ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد کراچی کی طرح میرا شہر ہے ، پاکستان کے باقی خوبصورت شہر بھی میرے ہیں۔انہوں نے کہا ، مجھے یقین ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ اپنا کام بخوبی انجام دے رہی ہے ، لیکن اگر ضرورت پڑی تو میں اپنی کشتی کے ساتھ تیار ہوں۔
#President Arif Alvi #boating in Karachi #leader news #Arif Alvi sailing in the rains in Karachi #social media
















