آزادکشمیر الیکشن, دھاندلی کاالزام‘ن لیگ کا نتائج ماننے سے انکار

مظفرآباد:(لیڈر نیوز) مسلم لیگ ن نے آزادکشمیر انتخابات میں پری پول دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے نتائج قبول کرنے سے انکار کردیا۔مظفرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیگ قائدین کا کہنا تھا کہ پیسہ بانٹ کر ووٹ چوری کیا گیا۔ بدقسمتی ہے کہ انتخابی عمل ریاست کے ہاتھ میں ہے۔ جمہوریت 25 جولائی کو ہار گئی ، وہی معاملہ جو 2018 میں ہوا تھا۔ ایک "ڈمی وزیر اعظم" لا کر ریاست کو صوبہ بنانے کی بات کی جارہی ہے۔ غیر نمائندہ حکومت کشمیر کاز کو کس طرح آگے لے گی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے سیاسی ماحول اور روایات پر حملہ کیا گیا۔ لوگوں کو پیسوں سے اقتدار میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہم اس انتخابات کو کشمیر کے حقوق پر ڈکیتی کی حیثیت سے مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی تشکیل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی تردید ہے۔ آزادکشمیر میں کھلا حملہ ہوا ہے۔ وہی ہوا جس کا ہمیں خوف تھا۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ انتخابات شفاف نہیں ہوسکے۔ یہ آزادکشمیر اور پاکستانی عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ انتخابات میں جمہوری اقدار کو ختم کردیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے آزادکشمیر میں بڑے جلسے کیے۔ ہمارے امیدواروں نے بڑی استقامت کا مظاہرہ کیا لیکن 25 جولائی کو آزادکشمیر میں جمہوریت کو شکست ہوئی۔ غیر نمائندہ حکومت کشمیر کاز کو کس طرح آگے لے گی۔اس موقع پر آزادکشمیر کے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ عمران خان آزادکشمیر کے ساتھ کھیلے۔ وزرا نے انتخابات میں اربوں روپے کے پیکیج کا اعلان کیا۔ یہ عمران خان نہیں پیسہ ووٹ ہے۔راجہ فاروق حیدر نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے پورے آزادکشمیر اور بیرون ملک تحریک چلانے کا اعلان کیا۔


#PML-N #leader news #pre-poll rigging #Azad Kashmir election #leader.com.pk #Muzaffarabad #dummy prime minister