لاہور:(لیڈرنیوز)کینٹ کچہری نے نذیر چوہان کی ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔قبل ازیں ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان گرفتار ، چوہان کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔شہزاد اکبر کی شکایت پر ایم پی اے نذیر چوہان کے معاملے میں ، پولیس نے ایم پی اے نذیر چوہان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایم پی اے نذیر چوہان کا ایف آئی اے سے وائس میچ کرایا جائے گا۔ نذیر چوہان کو ایل ڈی اے پلازہ سے پولیس نے گرفتار کیا۔نذیر چوہان کی گرفتاری سے جہانگیر گروپ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔
#Tareen Group #leader news #MPA Nazir Chohan #leader.com.pk #complaint of Shahzad Akbar #FIA #LDA Plaza
















