کراچی:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرانتخابی مہم میں سرکاری وسائل استعمال کررہے ہیں،وزیراعظم پاکستان اوروزرابھی سرکاری وسائل استعمال کررہے ہیں، ہم 3 نسلوں سے کشمیرکازکادفاع کررہے ہیں،وفاقی حکومت نے کشمیرمیں ہراختیاراستعمال کرنے کی کوشش کی، کسی جماعت کوانتخابی عمل پرسوال اٹھانے کی ضرورت پیش نہیں آنی چاہیے، پی ٹی آئی امیدواروں نے پیسہ تقسیم کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی امیدواروں کونااہل قراردے، کٹھ پتلی حکومت نے کشمیر کے عوام کولاوارث چھوڑدیا، ن لیگ کی حکومت نے بھی پیپلزپارٹی کے منصوبوں کوآگے بڑھایا۔
#Bilawal Bhutto Zardari #PTI #leader.com.pk #PML-N government #Prime Minister of Pakistan
















