کرکٹ بورڈ کی اہم میٹنگ 27جولائی کو طلب

لاہور:(لیڈرنیوز)3سال سے رکی ہوئی کلب کرکٹ شروع کرنے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے27 جولائی کو لاہور میں ایک میٹنگ طلب کرلی ہے سی ای او وسیم خان جس کی سربراہی کریں گے۔ ملک کی6 کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور سی او اوزمیٹنگ میں شریک ہوں گے۔ نئے ڈومیسٹک سیزن ،کلب کرکٹ، امپائروں، اسکوررز و کوچز کی ڈیولپمنٹ اوربجٹ پر اجلاس میںبات چیت ہوگی۔ میڈیا گائیڈ لائنز بھی کرکٹ ایسوسی ایشن کو دی جائیں گی۔ ایک سال کے لئے ملک میںعبوری سیٹ اپ متعارف کرایا گیا ہے۔


#Cricket board #Pakistan Cricket Board #leader news #leader tv hd #CEO Wasim Khan