شہباز گلِ نے امریکہ میں بلاول کی بینچ پر بیٹھنے کی تصویر شیئر کردی

 اسلام آباد:وزیراعظم کے معاونِ خصوصی سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نیویارک دورے کے دوران بینچ پر بیٹھے تصویر شیئر کردی۔تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے لکھا کہ یہ ہیں صاحب جو یہاں پر ولی عہد بن کر گھومتے ہیں۔ ان کے ٹھاٹ باٹ دیکھنے والے ہوتے ہیں۔شہبازگل نے لکھا کہ نوکری کی تلاش میں کیسے امریکا میں دربدر ہو رہے ہیں کبھی اس بینچ پر اور کبھی اس نکر میں۔انہوں نے لکھا کہ جب سی وی پر صرف ایک پرچی ہو تو یہ تو ہوتا ہے۔


#Shahbaz Gill #Bilawal sitting on a bench #PPP Chairman #leader news #Crown Prince