کشمیر نے اپنا فیصلہ سنادیا‘ شیر پھرآرہا ہے‘مریم نواز

وادی لیپہ: مریم نواز نے کہا ہے کہ بہت سارے لوگ عمران خان کی نااہلی اور نالائقی سے متاثر ہوئے ،انسولین کی چھوٹی سی شیشی 1100روپے کی ہوگئی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ وادی لیپا کے عوام کوکشمیر کے بیٹے نواز شریف اور شہباز شریف کا سلام ، کشمیر نے اپنا فیصلہ سنادیاہے ، آپ کا جذبہ بتارہاہے کشمیر میں پھر شیر آرہا ہے ، یہاں ایک ووٹ چور نظرلگاکربیٹھا ہے ، آٹا چورو ، چینی چورو ،جان چھوڑ دو ، وفاق سے ملنے والا بجٹ کشمیریوں کا حق ہے ، انتخابی مہم نے مجھے کشمیر کے چپے چپے سے واقف کرادیا۔


#Maryam Nawaz #PML-N #Imran Khan #leader news #Nawaz Sharif #Shahbaz Sharif #Lepa Valley #sher phir areha hai