اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم افغانستان میںصرف امن میں حصہ دار ہوں گے۔فواد چوہدری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اےک ٹوےٹ مےں کہنا تھا کہ افغانستان میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے اور کوشش ہے کہ پر امن اور اتفاق رائے پر مبنی نظام حکومت کابل میںقائم کی جائے۔فواد چوہدری نے کہا کہ کابل میں اتفاق رائے سے حکومت نہ بنی تو پاکستان میں اس کے اثرات نہیں آنے دیں گے تاہم ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پر مبنی ہے۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کہہ چکے ہیں ہم امن میں حصہ دار ہوں گے جنگ میں نہیں پاکستان کی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی اور ہمیں امید ہے کہ افغانستان کی سرزمین بھی پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔فواچوہدری نے کہا کہ سیاسی پارلیمانی قیادت عدم مداخلت کے اصول پر متفق ہے
#peace in Afghanistan #Fawad Chaudhry #leader news #Federal Minister for Information and Broadcasting #Kabul
















