لڑکا اور لڑکی تشدد کیس میں پانچواں ملزم بھی گرفتار

اسلام آباد:لڑکا اور لڑکی تشدد کیس میں پانچواں ملزم بلال مروت کو بھی اسلام آباد میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس تفتیش کے مطابق عثمان مرزا اور دیگر ملزمان نے ویڈیو کو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر متاثرہ جوڑے کو بلیک میل کیا ، 10 لاکھ روپے سے زائد کی بھتہ لے لی اور ادا نہ کرنے پر ویڈیو وائرل کردی۔پولیس نے بتایا کہ مرکزی ملزم عثمان مرزا کا بھائی علی ابرار ، اس کا ساتھی ریحان اور محیب بنگش تاحال مفرور ہیں۔عدالت نے چاروں ملزمان عثمان مرزا ، فرحان شاہین اور عطاءالرحمان کو مزید چار دن کے لئے ریمانڈ پر طلب کیا۔


#violence against a boy and a girl #leader.com.pk #Bilal Marwat #victim couple by threatening