ٹویٹر نے صارفین کیلئے زبردست فیچر متعارف کروادیا

نیویارک:صارفین کےلئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے ایک اور زبردست فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق2ماہ قبل ٹویٹر نے اپنے پلیٹ فارم پر آڈیو رومز بنانے کی سہولت متعارف کرائی، جو ابتدائی طور پرپہلے اینڈرائیڈ پھر آئی فون صارفین کے لیے پیش کی گئی۔کوئی بھی صارف اس سہولت کے تحت آڈیو روم (اسپیس) بنا کر کسی بھی موضوع پر گفتگو کے لئے اپنے دوستوں کو مدعو کرسکتا ہے، اسپیس بنانے والا جس میں ہوسٹ جبکہ8افراد اجازت کے بعد بیک وقت مائیک استعمال کرسکتے ہیں۔ صارفین کو نئے فیچر کے تحت اب اسپیس بنانے اور استعمال کرنے والے نئی سہولت میسر آئے گی۔جس کے تحت آڈیو روم کووہ اپنی مرضی کی تاریخ اور وقت پر شیڈول کرسکتے ہیں۔ اس اسپیس کا عنوان اور تفصیلات تبدیل کرنے کا اختیار بھی میزبان کوہوگا۔


#Twitter #New York #leader.com.pk #space