حریم شاہ ترکی چلی گئیں

کراچی:پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور نئی ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ حریم شاہ نے پاکستان کے دوست ملک ترکی میں سیر سپاٹے کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حریم شاہ نے اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ترکی میں موجود ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ ترکی کی سڑکوں پر موجود ہیں اور وہ وہاں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔حریم شاہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ترکی ایک حسین ملک ہے۔ٹک ٹاک اسٹار کی ویڈیو کو اب تک متعدد افراد دیکھ چکے ہیں تاہم حریم شاہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ ترکی کیوں گئی ہیں۔


#Hareem Shah #Pakistan's controversial tik tok star #Turkey #Instagram