پاک انگلینڈ سیریز، پوری انگلش ٹیم تبدیل ہوگئی

لندن:پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ سیریز سے قبل انگلش اسکواڈ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔انگلش کرکٹ بورڈ نے سات ارکان کے کورونا ٹیسٹ آنے کی تصدیق کی ہے، جن میں تین کھلاڑی اور انتظامیہ کے چار ممبر شامل ہیں۔انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حکومتی قوانین کے مطابق ، کورونا مثبت آنے والے افرادقرنطینہ کریں گے ، جبکہ انگلینڈ ٹیم کے باقی ممبران کو بھی آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے اور یہ تمام ممبران کوڈ پروٹوکول پر عمل کریں گے۔ای سی بی کے مطابق ، پاکستان انگلینڈ سیریز کے شیڈول پر ہوگی ،انگلش بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں بین اسٹوکس کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں جیک بال، ڈینی برکس، زیک کرولی، بریڈن کارس، بین ڈکیٹ ، لیوس گریگری شامل ہیں۔جمعرات سے پاکستان کیخلاف کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کیلئے انگلش ٹیم میں ٹام ہیلم ، ول جیکس، ڈین لورینس ، ثاقب محمود نے بھی جگہ بنا لی ہے۔ان کے علاوہ ڈیوڈ ملان، کریگ اورڈن، میٹ پارکنسن، ڈیوڈ پائن، فل سالٹ، جیمز ونس بھی انگلینڈ ٹیم کا حصہ ہیں۔اس سے قبل غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا تھا کہ بین اسٹوکس عرصے بعد بطور کپتان ٹیم میں واپس آئیں گے۔نگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی)کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن کا کہنا تھا کہ ہم اس صورتحال کیلئے پہلے سے تیار تھے کیونکہ کورونا کا ڈیلٹا ویرئنٹ تیزی سے پھیل رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نئے اسکواڈ کیلئے تیزی سے کام کیا ، اور ای سی بی بین اسٹوکس کا مشکور ہے کہ انہوں نے اپنی ٹیم کیلئے واپسی کے لیے حامی بھری۔


#Corona virus #English squad #Pakistan and England cricket series #English Cricket Board #ECB #Ben Stokes #quarantine