رہنماءمسلم لیگ ن عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کر گئیں

فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔ذرائع کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی عابد شیر علی کی اہلیہ فاطمہ دل کے عارضہ میں مبتلا تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔واضح رہے کہ عابد شیر علی سابقہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں وزیر مملکت برائے توانائی تھے۔


#PML-N #Abid Sher Ali #Minister of State #heart attack #Minister of State for Energy