راکھی باندھنے کی کوشش پراکشے کا کترینہ کو دلچسپ جواب

 ممبئی:اکشے کمار کو کترینہ کیف نے ایک بار راکھی باندھنے کی خواہش ظاہر کی تو اکشے کمارنے اداکارہ کو لاجواب کردیا۔ بھارت سمیت دنیا بھر میںبالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی خوبصورتی کے چرچے ہیں لیکن ان کا کوئی بھائی نہیں ہے جس کے لیےکترینہ کیف نے متعدد اداکاروں کو راکھی باندھنے کی خواہش ظاہر کی تاہم کسی نے بھی ان کو بہن بنانے میں دلچسپی نہیں لی۔بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اور کترینہ کیف ’نمستے لندن‘، ’دے دنا دن‘، ’تیس مار خان‘سمیت متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں جبکہ روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی میگا بجٹ فلم ’سوریاونشی‘ میں بھی یہ آن اسکرین جوڑا ایک ساتھ دکھائی دے گا۔ ’کافی ود کرن‘ میں کترینہ کیف نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ اکشے کمار کو میںبہت اچھا دوست سمجھتی ہوں اس لیے ’تیس مار خان‘ کی شوٹنگ کے دوران اکشے کمار کو میں نے راکھی باندھنے کی خواہش ظاہر کی تو اکشے کمار بھڑک گئے اور جواب میں مجھے کہا ”کیا آپ تھپڑ کھانا پسند کریں گی“اداکارہ نے مزید بتایا کہ اسی رات میں نے ایک تقریب کے دوران اداکار ارجن کپور سے کہا کہ تم میرے بھائی بن جاو¿، تمہیں میںراکھی باندھتی ہوں، ارجن کپور نے جس پردوڑ لگادی اور تقریب سے چلے گئے، واپس بھی پھرنہیں آئے۔


#Katrina Kaif #Akshay Kumar #Bollywood Barbie doll #Namaste London #Rakhi #koffee with karan #Arjun Kapoor