لاہور(شوبز ڈیسک) ماڈل ٹک ٹاکر واداکارہ سونیا علی نے کہا ہے کہ کردار چاہے ہی کیسا کیوں نہ ہو مجھے اسے پرفارم کرنا ہے کہ دیکھنے والے اسے قبول کرلیں۔ٹک ٹاکر و ماڈل سونیا علی نے کہا کہ ہمارا ڈرامہ انڈیا میں بے حد مقبول ہے، وہاں کے انسٹیٹیوٹ میں ایکٹنگ کے طلبا وطالبات کو ہمارے ڈرامے دکھائے جاتے ہیں۔اسٹار پلس کی وجہ سے ہمارا ڈرامہ کہیں گم ہوگیا تھا ،مگر تین چار سالوں کے دوران ہماری ڈرامہ انڈسٹری نے تیزی سے ترقی کی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے جہاں جدت آئی وہیں پر ڈرامہ کا فارمیٹ بھی تبدیل ہواہے۔ اس کو ٹی وی ناظرین پسند بھی کر رہے ہیں۔ٹک ٹاکر و ماڈل کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈراموں پر پابندی کے بعد ترکش سمیت دیگر ممالک کے ڈرامہ اردو زبان میں ڈب دکھائے جارہے ہیں وہیں پر ہمارے رائٹرز، ڈائریکٹرز اورفنکاروں کی مصروفیت میں بھی اضافہ ہوا۔اب رائٹرز بیک وقت دو سے تین ڈراموں کا اسکرپٹ لکھ رہا ہوگا تو ان کے کردار اور کہانی کہیں نہ کہیں یکسانیت کا شکار ہوگی۔ اسی لیے اچھا اور برا دونوں قسم کا ہی کام ہورہا ہے۔ ان میں جس پراجیکٹ کی کہانی اور کرداروں کے مطابق فنکاروں کو کاسٹ کیا ہوگا تو اسے پذیرائی بھی مل رہی ہے۔ٹک ٹاکر و ماڈل سونیا علی نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ کردار چاہے ہی کیسا کیوں نہ ہو مجھے اسے پرفارم کرنا ہے کہ دیکھنے والے اسے قبول کرلیں۔
#Sonia Ali #Model #Tik Toker #Showbiz #Pakistan #India



















