اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ایون فیلڈ اور عزیزیہ ریفرنسز میں احتساب عدالت سے منظور کی گئی سزاو¿ں کے خلاف دونوں اپیلیں خارج کردی۔جسٹس امیر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے بنچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔فیصلے میں احتساب عدالت کے ذریعہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کی منظور کردہ سزا کو برقرار رکھا گیا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی عدم موجودگی میں سزا کے خلاف اپیلوں کے قانونی نکات پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔آج ، سپریم کورٹ نے 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے نواز شریف کی اپیلیں مسترد کردی ہیں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف بغیر کسی معقول وجوہ کے عدالت سے غیر حاضر ہیں ، نواز شریف قانون سے مفرور کی وجہ سے اپیل کا حق کھو چکے ہیں ، لہذا عدالت کو نواز شریف کی اپیلوں کو مسترد کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ عدالت نے کہا کہ جب درخواست گزار نوازشریف خود ہتھیار ڈال دیتے ہیں یا حکام انہیں تحویل میں لیتے ہیں تو وہ دوبارہ عدالت میں اپیل کرسکتے ہیں۔
#Islamabad High Court #Nawaz Sharif #accountability court #Justice Amir Farooq #ustice Mohsin Akhtar Kayani
















