ریاض:سعودی فضائی دفاعی نظام نے یمن سے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے چھوڑے گئے ایک اور ڈرون کومارگرایا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی قیادت میں عرب اتحادکی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاکہ بارود سے لدے اس ڈرون کوحوثی ملیشیا نے یمن کے شمالی علاقے سے سعودی شہر خمیس مشیط کی جانب چھوڑا تھا۔ایک بیان میںعرب اتحاد نے کہا کہ ہم اس طرح کے مخالفانہ حملوںسے شہریوں اور شہری املاک کو محفوظ رکھنے کے لیے آپریشنل اقدامات کررہے ہیں۔ ایران کے حمایت یافتہ یمن سےحوثی شیعہ باغیوں نے گذشتہ جمعرات کو بھی خمیس مشیط کی جانب ڈرون چھوڑا تھا اور جنوبی صوبہ عسیر میں ایک اسکول پر ڈرون حملہ کیا تھا۔سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے بتایا تھاکہ اسکول کی عمارت پرڈرون گرا تھا لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
#Saudi air force #Houthi militia drone #Saudi air defense system #Iranian-backed Houthi militia #Yemen #Saudi Civil Defense Department #drone attack

















