سلیم مانڈوی والا‘اعجاز ہارون‘عبدا لغنی مجیدپرفردجرم عائد

اسلام آباد: کڈنی ہلز ریفرنس میں احتساب عدالت نے سینیٹ کے سابق ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا ، اعجاز ہارون اور عبدالغنی مجید پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اور دیگر ملزمان کے خلاف باضابطہ مقدمے کی سماعت شروع ہوگئی ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ملزم پر فرد جرم عائد کردی۔ عدالت نے تمام ملزمان کو چارج شیٹ پیش کیں۔ سماعت کے دوران نیب کے تفتیشی افسر مدثر حسن اور پراسیکیوٹر وسیم جاوید پیش ہوئے۔ ملزمان میں طارق محمود اور عبدالقادر شاہوانی شامل ہیں۔ عدالت نے ملزم کو فرد جرم کی نقول فراہم کیں۔ عدالت نے گواہوں کو ان کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے گواہوں نثار مگسی اور شیخ کمال کو اگلی سماعت کے لئے طلب کرلیا۔ کیس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔


#Kidney Hills reference #accountability court #deputy chairman of the Senate #Saleem Mandviwala #Ejaz Haroon #Abdul Ghani Majeed #NAB