کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی اسمبلی میں واقعے کو شرمناک قرار دیا ہے۔شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں استعمال ہونے والی تمام غلیظ اور بیہودہ زبانیں دیکھ کر وہ شرمندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے حکمران اور نمائندے ہیں !! یہ لوگ تو ایک دوسرے کے ساتھ تمیزسے بات نہیں کرسکتے ، ہماری نمائندگی اور ملک کی ترقی کے لئے کیا کریں گے ، ہوش کے ناخن لیں۔
#Former national team captain #Shahid Afridi #National Assembly #Twitter #insults and vulgar language #take the nails of consciousness

















