ٹرین حادثہ سے متعلق بیان کو توڑمروڑکرپیش کیارہا ہے‘فردوس عاشق

لاہور:گھوٹکی ٹرین حادثے سے متعلق وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا بیان تنقید کا نشانہ بنا۔معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے تنقید کے بعد ٹویٹ کیا کہ اس سال خوفناک ٹرین حادثات کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور پچھلے 15 مہینوں میں یہ پہلا بڑا ٹرین حادثہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثے سے متعلق ان کے بیان کو توڑمروڑکرپیش کیارہا ہے۔یاد رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے گذشتہ روز ٹرین حادثے سے متعلق ایک بیان میں کہا تھا ، "خدا کے فضل سے یہ پہلا حادثہ اس سال ہے۔ قوم کو یاد ہے جب یہی ریلوے ٹریکہر دوسرے دن کسی حادثے کاشکار ہوتا تھا۔ " '


#Punjab Chief Minister's Special Assistant for Information #Firdous Ashiq Awan #tweet #horrific train accident #railway track