اسلام آباد:ملک میں کورونا سے مزید 43 موت کی آغوش میں چلے گئے ، جبکہ کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت واقعات کی شرح 4.5 فیصد رہی ہے۔پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 52223 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے 2177 افراد کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ، جبکہ 43 متاثر ہوئے تھے چل بسے،سرکاری پورٹل کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 4.05٪ تھی۔ملک میں اب تک مجموعی طور پر 20779 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور کیسوں کی مجموعی تعداد 921053 تک جا پہنچی ہے جبکہ اب تک 841241 افراد وائرس سے بازیاب ہوئے ہیں۔
#Corona #Pakistan #covid #virus
کوروناکیسزمیں کمی آنے لگی‘مزید43افرادچل بسے

















