قصور:مسلح افرادکی فائرنگ سے وکیل سمیت3افرادجاں بحق

قصور:قصور راجہ جنگ کے نواح میں حویلی مہتاب خان کے علاقے میں مسلح افراد نے ایک کیمپ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک وکیل اور ایک خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ، اظہر ثانی ایڈووکیٹ ایک موکل اور کچھ رشتہ داروں کے ساتھ اپنے کیمپ میں بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک دو مسلح افراد نے آکر فائرنگ کی جس سے صبیہ سے تعلق رکھنے والا اظہر ثانی ایڈووکیٹ ، مشتاق اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں جبکہ کاشف نامی شخص شدید زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔


#Haveli Mehtab Khan #Azhar Sani Advocate #opened fire #killing #Kasur #Pakistan