ننکانہ صاحب: پولیس نے 12 دن قبل ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ملنے والے 14 سالہ لڑکے کی لاش کی تفتیش کے بعد قتل کا سراغ لگا لیا۔پولیس کے مطابق ، 14 سالہ اکرام کا قاتل اس کا اپنا بہنوئی نکلا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم ظہور کا اپنی سالی کے ساتھ ناجائز تعلق تھا ، جس کامقتول اکرام کوپتہ چل گیا تھا ، لہذا اس کے بہنوئی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اکرام کو تشدد کو نشانہ بنایا اور پھر اسے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم منشیات فروش ہے ، جس سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔
#murder #dead body #boy #pakistan

















