اسلام آباد:کورونا سے مزید 135 افراد جان کی بازی ہارگئے ، اب تک 19ہزار752 افراد فوت ہوچکے ہیں ، اور 24 گھنٹوں میں 2ہزار566 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا کی تیسری لہر بدستور جاری ہے ، ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر،928 882ہوگئی ہے جن میں سے 67ہزار665 فعال کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 29ہزار801 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 ہزار 566 مثبت آئے۔ 4ہزار361 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ مثبت کیسوں کی شرح 8.6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق ، اب تک،511 795مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے ، اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2ہزار989 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق ، پنجاب میں 775،328 ، سندھ میں ،913 299، کے پی میں،224 127اور اسلام آباد میں 79ہزار371 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا سے مزید 135 افراد جان کی بازی ہارگئے

















