غیر ملکی کرکٹرز نے بھی فلسطین کےلئے آواز اٹھانا شروع کردی

لندن: غیر ملکی کرکٹرز نے بھی اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اور فلسطین کےلئے آواز اٹھانا شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹر سیم بلنگز 10 سالہ بچی کی فریاد سن کر چونک گئے۔ ایک فلسطینی لڑکی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سیم بلنگز نے لکھا کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال چونکانے والی ہے۔ ساتھ ہی ’پرے فار فلسطین‘ کاانگلش کرکٹر نے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔یاد رہے کہ ایک ویڈیو گذشتہ روز سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہوئی تھی، جہاں غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ گھر کے ملبے کے ڈھیر پر کھڑی بچی کا کہنا تھا کہ میں تو صرف 10 سال کی ایک بچی ہوں اپنے لوگوں کے لیے کچھ کرو ناچاہتی ہوں کہ تاہم میں کیا کرسکتی ہوں؟۔ ہر آنکھ دس سالہ بچی کی ویڈیو کو دیکھ کر نم ہوگئی، ندین عبداللطیف کے مطابق مسلسل روتی رہتی ہوںمیں جب یہ سب دیکھتی ہوں۔بچی کے مطابق ہم اس سب کے اہل کیوں ہیں؟میں خود سے کہتی ہوں ،وہ صرف ہم سے نفرت کرتے ہیںمیری فیملی کہتی ہے ، ہم مسلمان ہیں اسی لئے وہ ہمیں پسند نہیں کرتے ، ایسا رویہ آپ مسلمانوں کے ساتھ کیوں اختیار کرتے ہیں؟نین عبداللطیف کا کہنا تھا کہ میرے عقب میں آپ بچوں کو دیکھ سکتے ہیں،میزائل سے حملہ کرکے آپ ان کوقتل کیوں کرتے ہیں؟ یہ ٹھیک نہیں ہے۔