لاہور:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے عدالتی حکم کے باوجود ایئرپورٹ پر روکے جانے پر ایف آئی اے اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔ شہباز شریف نے اپنے وکیل امجد پرویز کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے انہیں علاج کے لئے ایک بار ملک چھوڑنے کی اجازت دی ، عدالت نے واضح طور پر حکم دیا کہ آٹھ ہفتوں میں بیرون ملک جانے کی اجازت ہے لیکن عدالتی حکم کے باوجود ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔اپوزیشن لیڈر نے مو¿قف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے ، لہذا عدالت اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف توہین کارروائی کرے۔ شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد کے لئے ایک علیحدہ پٹیشن بھی دائر کی ، جس میں عدالت سے اپنے حکم پر عمل درآمد کے احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
شہبازشریف کی باہر جانے سے روکنے پر توہین عدالت کی درخواست
















