تونس سٹی:حکومت نے سوشل میڈیا پروائرل ایک ویڈیو کے بعد نوٹس لیتے ہوئے اس کی تحقیقات شروع کی ہیں۔ ایک اسپتال کے آپریشن تھیٹر کی یہ ویڈیو ہےطبی عملے کو جہاں ایک مریض کی سرجری کے دوران موسیقی کی دھن پر 'محو رقص' دیکھا جا سکتا ہے۔عوام میں مسیحاﺅں کی اس مجرمانہ غفلت اور مریض کی حالت نزاکت کو نظرانداز کرنے پر طبی عملے کے خلاف شدید غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابقٹک ٹاک پر یہ ویڈیو اسپتال کی ایک نرس نے پوسٹ کی جو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔خواتین پر مشتمل طبی عملے کو ویڈیو میں ایک مریض کی سرجری کے دوران موسیقی کی دھن پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔جب مریض کا پیٹ سرجری کے لیے پھاڑا جا چکا تھا تب یہ ڈانس ہو رہا تھا ۔ پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں
تونس ہسپتال میں بیہوش مریض کے پاس مسیحاوں کا رقص ابلیس



















