لاہور:وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی ملاقات ،وزیراعلیٰ کی جانب سے صوبے کے انتظامی اورسیاسی اموربارے،رمضان بازاروں میں ریلیف اور 7 ارب سے زائدکی سبسڈی ‘ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی،کوروناکی روک تھام کے اقدامات پربھی وزیراعظم کوبریفنگ دی‘عثمان بزدارنے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا،کوروناویکسین سے متعلق بھی حکومت پنجاب کے اقدامات سے آگاہ کیا ، وزیراعظم کاحکومت پنجاب کے اقدامات پراطمینان کااظہار،عمران خان کاکہناتھا کہ مہنگائی کنٹرول کرکے عام آدمی کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دیاجائے،کوروناکی روک تھام کیلئے تمام محکموں کومزیدمتحرک کیاجائے،ایس اوپیزکے نفاذکے حوالے سے حکمت عملی پرعمل یقینی بنایاجائے۔وزیراعلیٰ نے بتایاکہ تعطیلات کے دوران این سی اوسی کے فیصلوں پرعمل یقینی بنایاجائےگا،ہاو¿سنگ کے منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہے،سیاحتی مقامات 8 سے 16 مئی تک بندکرنے کی ہدایات جاری کردی۔
مہنگائی کنٹرول کرکے عام آدمی کوریلیف دیاجائے، وزیراعظم
















