میرا گملا‘میرا پھول‘ میرا جسم‘میری اصول‘ فاطمہ شیخ کاصارف کوجواب

 ممبئی:مختصر لباس پر تنقید‘بالی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کا کرارا جواب ۔بھارتی فلم نگری کی بلاگ بسٹر فلم ’دنگل‘ سے پہچان بنانے والی فاطمہ ثنا شیخ نئی ویب سیریز ”عجیب داستان“ کی وجہ سے خبروں میں ہیں جس میں بھارتی اداکارہ نے بولڈ کردار ادا کیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ نے ایک ویڈیو میں مداحوں کی جانب سے انسٹاگرام پر تصاویر بھیجنے والے پیغامات پڑھے اور ان کے جوابات بھی دیئے جس میں ایک مداح کی جانب سے اداکارہ کے لباس پر تنقید کی گئی جس پرفاطمہ ثناءشیخ نے انہیں کراراجواب دیا۔”اتنے مختصر لباس آپ کیوں پہن رہی ہیں؟ بہت گرمی پڑرہی ہے کیا ممبئی میں؟“، یا پھر بچوں کی دکان سے خریداری تونہیں کرلی آپ نے غلطی سے؟اداکارہ نے پیغام پڑھ کر سنایاجوانہیں مداح کی جانب سے بھیجا گیا اس کے بعد فاطمہ ثناءشیخ نے جواب میں ”میرا گملا، میرا پھول، میرا جسم، میری اصول“۔ کہہ کر مداح کو خاموش کرادیا۔