نیویارک: 28سالہ سلینا گومز جلد ایک ہارر اور سنسنی سے بھرپور فلم میں ایکشن میں نظر آئینگی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی اداکارہ و گلوکارہ فلم ’اسپائرل‘ میں اداکاری کریں گی۔پیٹرا کولنزاس فلم کی ڈائریکٹر ہیں۔ فلم کی ریلیز اور دیگر تفصیلات کے حوالے سے فی الحال کوئی بات سامنے نہیں آئی۔حالیہ کئی دنوں سے 28سالہ اداکارہ کی توجہ ٹی وی اور فلموں کی طرف بھی دیکھی جا رہی ہے۔ سلیناگومز نئی مزاحیہ سیریز میں بھی اداکاری کرتی نظر آئینگی۔ اس کے علاوہ بھی مستقبل میں سلیناگومز ٹی وی اور فلموں میں کام کریں گی۔
سلینا گومز ہارر فلم میں اداکاری کریں گی



















