کمزورحریف سے ہارتکلیف دہ‘ہم نے خراب کرکٹ کھیلی‘بابراعظم

لاہور: بابر اعظم نے کمزورترین حریف سے ہارکو تکلیف دہ قرار دے دیا۔دوسرے ٹی ٹونٹی میں زمبابوے سے شکست کھانے کے بعد ، بابر اعظم سے پوچھا گیا کہ انہوں نے جنوبی افریقہ میں 200 سے زیادہ رنز بنائے ہیں ، اب وہ ایک کمزور ٹیم کے خلاف 119 رنز تک بھی اسکور کرنے سے قاصر ہیں ، کس وجہ سے؟جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ شکست انتہائی تکلیف دہ ہے ، گرین شرٹس کو یکطرفہ طور پر جیتنا چاہئے تھا ، ہم نے بہت خراب کرکٹ کھیلی تھی ، ہماری مڈل آرڈر کی بیٹنگ کومشکلات کا سامنا ہے ، لیکن اس میچ میں پوری بیٹنگ لائن لرز اٹھی۔ اوپنر اسکور نہیں کرسکا ، بعد میں دوسرے بلے باز وکٹیں گنواتے رہے ، پورا بیٹنگ یونٹ خراب ہوگیا ، زمبابوے کے باو¿لرز کو بھی سہرا دیا جانا چاہئے کہ انہوں نے سیریز میں زبردست کم بیک کرتے ہوئے اپنی کنڈیشنز سے بھر پور فائدہ اٹھایا۔