کلاسیکل گلوکار استاد مبارک علی 81 سال کی عمر میں چل بسے

لاہور:معروف کلاسیکل گلوکار استاد مبارک علی خان 81 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔استاد مبارک علی خان کچھ دنوں سے علیل تھے اور گذشتہ شام لاہور کے مقامی اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ استاد مبارک علی خان 1940 میں جالندھر کے گاو¿ں نالہ میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ مشہور کلاسیکی گلوکاروں جاوید بشیر اور اکبر علی کے چچا اور استاد تھے۔ انہوں نے تین بیٹے سوگوارچھوڑے ہیں۔