اسلام آباد:کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے کی بندش کے باعث اسد قیصر کی زیرقیادت پارلیمانی وفد کا دورہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کردیا گیا ہے۔پارلیمانی وفد کا دورہ افغانستان ملتوی ہونے کے سبب پارلیمانی وفد کا دورہ ملتوی کردیا گیا۔ طیارہ کابل ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے پہلے ، کنٹرول ٹاور نے ہوائی اڈے کے بند ہونے کے بارے میں آگاہ کیا۔ دورے کی نئی تاریخ کااعلان دونوں ممالک کی مشاورت سے دوبارہ کیا جائے گا ۔
سکیورٹی وجوہات‘سپیکرقومی اسمبلی کا دورہ افغانستان ملتوی

















